تازہ تر ین

جڑانوالہ: 7 سالہ مبشرہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا: پوسٹ مارٹم میں تصدیق

فیصل آباد(ویب ڈیسک) جڑانوالہ میں قتل کی جانے والی 7 سالہ مبشرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔اتوار کے روز فیصل ا?باد کی تحصیل جڑانوالہ میں کھیتوں سے 7 سالہ لڑکی کی لاش برا?مد ہوئی تھی جس کی شناخت مبشرہ کے نام سے ہوئی جب کہ بچی سے زیادتی کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔جیونیوز کے مطابق 6 سالہ مقتولہ مبشرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس میں بچی سے زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے۔جڑانوالہ میں7سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، شہری سراپا احتجاج پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر زخموں کے 21 نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ واقعے کیخلاف احتجاج دوسری جانب تحصیل جڑانوالہ میں اس واقعے کے بعد سے احتجاج جاری ہے اور ا?ج بھی ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث کاروباری مراکز مکمل بند ہیں۔واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے مختلف مقامات پر ٹائر جلاکر سڑکوں کو بلا کردیا اور ملزمان کو گرفتار کرکے سرعام سزا دینےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv