تازہ تر ین

محمد حفیظ کا بولنگ کے بغیر فائدہ نہیں، مکی آرتھر

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی ا?رتھر نے کہا ہے کہ اگر ا?ل راو¿نڈر محمد حفیظ اگر بولنگ کررہے ہیں تو یہ ایک اچھا ا?پشن ہے لیکن اس کے بغیر فائدہ نہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ پر دروازے بند نہیں ہوئے، ان کا انتخاب ایک روزہ میچز میں ہوسکتا ہے۔مکی ا?رتھر نے کہا کہ ہم ان کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے جو کھیل کے دیگر شعبوں میں بھی پرفارم کرسکیں۔وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کامران فیلڈنگ نہیں کرسکتے، ان کو ویسٹ انڈیز میں گزشتہ سال موقع دیا گیا تھا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکے۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، پی ایس ایل سے 3 لڑکے بھی ٹیم کا حصہ انہوں نے کہا کہ اگر آپ فیلڈنگ نہیں کرسکتے تو آپ پاکستان کیلئے نہیں کھیل سکتے۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمارا اسکواڈ کافی مضبوط ہے، ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں جو کافی اچھے ہیں، ہر کھلاڑی کے پاس حتمی گیارہ میں ا?نے کا یکساں موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کا بہترین ماحول ہے، کافی عرصہ بعد یہاں کرکٹ ہورہی ہے، امید ہے کہ اسٹیڈیم فل ہوگا اور دل دل پاکستان سے گونجے گا۔ن کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ہوم گراونڈ پر کرکٹ کھیلنا بہت خاص ہے۔مکی ا?رتھر کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے نوجوان کھلاڑی بھی کافی خطرناک ہوں گے، ان کے پاس بھی اپنا کیرئر بنانے کا موقع ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہترین بولرز سامنے ا?رہے ہیں لیکن ہمیں اچھے بیٹسمین نہیں مل رہے۔مکی ا?رتھر نے کہا کہ اسلام ا?باد یونائیٹڈ کے بلے باز ا?صف علی نے اچھا پرفارم کیا جبکہ حسین طلعت بھی ایسے بیٹسمین ہیں کہ جو وقت کے ساتھ اچھے ثابت ہوسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہماری ٹیم 150 رنز بھی اسکور کرلیتی ہے تو ہماری بولنگ اتنی مضبوط ہے کہ ہم اس کا دفاع کرسکتے ہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر یکم، دو اور تین اپریل کو کھیلی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv