تازہ تر ین

گمشدہ زائرین ، معتمرین و حجاج کی سہولت کیلئے تین سہولت سنٹرز کا قیام،24گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) گمشدہ زائرین ، معتمرین و حجاج کی سہولت کیلئے سعودی حکومت کی طرف سے وزار الحج اور عمرہ کے مکاتب بنادیئے گئے .غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق احباب مکہ گروپ کے نگران محمد سعد اعوان نے کہاکہ ان مکاتب کی تعداد اس وقت تک 6 ہے مگر اس میں سے 3 مکاتب کام کر رہے ہیں۔ باقی آئندہ ماہ سے کام کرنا شروع کر دینگے۔موجودہ مکاتب جن میں سے ایک مکتب مسفلہ کبری کے ساتھ فندق فلسطین کے سامنے ہے۔دوسرا باب عبد العزیز سے نکلتے ہی بائیں جانب عزیزیہ کی طرف جاتے ہوئے دائیں طرف فندق میریڈین کے بعد فندق جواد التاج کے نیچے واقع ہے۔ تیسرا مکتب غزہ کبری کے نیچے موجود ہے جو 24 گھنٹے کام کررہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv