تازہ تر ین

صدر ٹرمپ کی بہو نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔دوسری جانب ٹرمپ جونیئر بھی علیحدگی پر رضامند ہیں، جن کا کہنا ہے کہ یہ مشترکہ فیصلہ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے اپنے شوہر ٹرمپ جونیئر سے علیحدگی کی درخواست مین ہٹن کی ایک عدالت میں جمع کرائی۔درخواست کے مطابق ان کے شوہر 40 سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ ان دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔ٹرمپ جونیئر اور ونیسا کے 5 بچے ہیں۔ ٹرمپ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں ونیسا اور ٹرمپ جونیئر نے کہا، ’12سالہ شادی کے بعد ہم نے اپنے اپنے انداز میں جینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ہمیشہ ایک دوسرے کا اور ایک دوسرے کے خاندانوں کا احترام کریں گے اور ہمارے بچے ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہیں گے’۔ٹرمپ جونیئر اور ونیسا کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور ان کے 5 بچے ہیں۔صدر ٹرمپ کی بہو نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں نہ بچوں کی کسٹڈی اور نہ ہی مالی معاملات کے موضوعات کو اٹھایا ہے، اس حوالے سے وکلاءکا کہنا ہے کہ ونیسا اور ٹرمپ جونیئر کے درمیان شاید کوئی خفیہ معاہدہ ہوا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv