تازہ تر ین

مسلسل 6 میچ ہارنے کے بعد شاہین آفریدی کی بولنگ کی بدولت لاہور کامیاب

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ تھری میں مسلسل 6 میچوں میں شکست کے بعد لاہور قلندرز شاہین ا?فریدی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نوجوان شاہین ا?فریدی نے اپنے چار اوورز میں محض چار رنز دے کر ملتان کے پانچ کھلاڑیوں کو ا?و¿ٹ کردیاملتان سلطانز کے 115 رنز ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کو اوپنرز نے جارحانہ ا?غاز فراہم کیا۔ اینٹن ڈیوچچ شعیب ملک کی گیند پر 22 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوئے۔ڈیوچچ کے ا?و¿ٹ ہونے کے بعد فخر زمان عمران طاہر جبکہ ا?غا سلمان محمد عرفان کی گیند کا نشانہ بنے۔چوتھے ا?و¿ٹ ہونے والے بلے باز گلریز صدف تھے جو 40 گیندوں پر 27 رنز بنانے کے بعد سیف بدر کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ ا?و¿ٹ ہوگئے۔سیف بدر نے میکلم کے دو مرتبہ کیچ چھوڑے جس کی وجہ سے ملتان میچ میں واپسی کرسکتی تھی تاہم ایسا نہ ہوسکا اور میکلم اننگز کے اختتام تک کریز پر موجود رہے اور اپنی ٹیم کو 6 وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کروایا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv