تازہ تر ین

غوطہ میں شامی فوج کی بمباری سیز فائر کے باوجود جاری،تازہ حملے میں 24شہید اور متعدد زخمی ،سینکڑوں زخمی ہسپتال میں طبی امداد کے منتظر

لاہور (ویب ڈیسک)شام میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اپیل کے باوجود شامی اور روسی افواج کی غوطہ شہرمیں بمباری جاری ہے۔ تازہ حملے میں چوبیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دس روز میں مرنے والوں کی تعداد چھ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔پانچ گھنٹے کی جنگ بندی کے دوارن کوئی بھی شہری باہر نہیں نکلا۔ تمام شہری زیر زمین ٹھکانوں میں موجود رہے۔انکا کہنا ہے کہ باہر نکلنے پر روسی اور شامی افواج ان کو نشانہ بناسکتی ہیں۔ غوطہ میں روسی اور شامی طیاروں نے ایک قصبے پر بمباری کرکے چوبیس سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس طرح اٹھارہ فروری سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد چھ سو سے زائد ہوگئی جبکہ تین ہزار سے زائد زخمی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv