تازہ تر ین

دھندا ہے پر گندا ہے، پی ایس ایل میں جوا دبئی کے بعد ریٹس کراچی سے تو نکلتے ہیں مگر لاہور میں نیٹ ورک کون چلا رہا ہے

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )دبئی میں کھیلی جانے والی پاکستان سپر لیگ سےزن تھری (پی ایس ایل) پر صو با ئی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر پولیس کیسرپرستی میں کروڑوں روپے کا جوا کھیلے جانے کا انکشاف ہواہے ۔بتا ےا گےا ہے کہ جہاں ایک طرف شائقین کرکٹ اس کو دیکھنے کےلئے بڑی بے صبری سے انتظار کرتے ہیںوہی پر سٹے بازی کے گھناﺅنے کاروبار میں ملوث افراد بھی پوری طرح متحرک ہو چکے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز پر کروڑوں روپے کا سٹہ لگایا جا سکتا ہے۔ پا کستان میں سر فہر ست کراچی دوسرے نمبر پر لاہور میں سٹہ بازوں کے ر ےٹ نکلنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ دبئی اور شارجہ میں کھیلے جانے والی پاکستان سپر لیگ سےزن تھری (پی ایس ایل) کے کرکٹ میچ پر بکیز نے کرو ڑو ں روپے لگا دیے ہیں۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ،کراچی اور دبئی کے بکیوں کا فرنٹ مین لعل چند نامی شخص ہے جو دبئی کے بکیز کا بینک سمجھا جاتا ہے لعل چند نے اپنا ایک اکاﺅنٹ بنایا ہوا ہے جس میں بکیز جوئے کی رقوم جمع کراتے ہیں۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ اول ر ےٹ والے مبےنہ جواری کراچی کے 3 بڑے بکیوں میں عادل ، غلام میمن عرف جی ایم اور فیصل فافیلا ، جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والا بکی یوسف جو کہ دبئی میں موجود ہے اور اس کے دیگر کارندے جاوید، سلیم، اسحٰق اور جمشید سمیت دیگر بکیز لاہور میں کرکٹ میچ پر جوا چلا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جواریوں کی جانب سے موبائل فون، واٹس ایپ اور وائبر سے مدد سے بھی رابطہ کر کے جوا کھیلا جاتا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ سےزن تھری (پی ایس ایل) کے شروع ہوتے ہی گلی محلوں میں چھوٹے جواری جواءشروع ہو جاتا ہے جس پر اےک لاکھ روپے تک کی “پکے جواریوں”کی آواز ہوتی ہے ،اسکے علاوہ بڑے بک مےکروں کے پاس کروڑوں روپے کی آواز دی جاتی ہے اس جواءکی وجہ سے امیرہونے والے اکثر بکےوں نے پےسہ آجانے کی وجہ سے خود کو مشہور کرنے کےلے سےا سی پارٹےوں میں گرانٹ دے کر شمےولےت بھی حاصل کر رکھی ہے اور وہ اس معاشرے میں اےک عزت دار شہری کی حیثیت رکھتے ہوئے پنچائےتں لگا کر فےصلے بھی کرواتے ہےں جبکہ مےچ میں ہارنے والوںکو رقم سے انکاری ہونے پر سخت مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ اکثر کو غندوں کی مدد سے زخمی کروا کے ڈرا د ھمکا کے رقم وصول کر لےتے ہےں ۔ ذرائع کے مطابق شہر میں میں واقع 85 تھانوں 22, چو کےو ں کی پولیس میں سے ہر اےک کی حدود میں اس وقت کر کٹ مےچ کے جواءکروانے والے 60کے قرےب چھوٹے مو ٹے بک مےکر موجود ہےں جو کہ اپنے سے بڑے بک مےکر کے ساتھ کام کررہے ہےںاور ان چھوٹے بک مےکروں نے اپنے موبائل فونز کے زرےعے ےہ کام شروع کر رکھا ہے جن کو جواءکھلنے والے اکثر پہلے ہی رقم دے کر جاتے ہےں۔ ےہ بھی معلو م ہوا ہے کہ چند سال قبل مےچ پی ٹی سی اےل وائرلیس سےٹ پر جواو¿ ہوتا تھالیکن اس وقت تما م جواری آئن لا ئن اکا ﺅ نٹ بنا دےتے ہیں اور کسی بھی جگہ بےٹھ کر کسی بھی جگہ اپنے جواءکی شرئط لگالےتے ہےں۔مےچ شروع ہونے سے قبل ہی ٹاس پر جواءکھلنے لگ جاتا ہے جس پر جواریے فوری بک مےکروں کا رخ کرلیتے ہیں۔ جبکہ مےچ کا اصل ر ےٹ دوبئی سے ہی نکلتا ہے جوکہ کرا چی اور بعدازاں لاہور اپنی شاخوں پر ان ٹےموں کا رےٹ دےتے ہےں اور دےگر شہرےوں میں موجود بک مےکر آگے اس رےٹ میں سے اپنی 2 فےصد کمیشن کاٹ کر آگے چھوٹے بک مکےروں کو دےتے ہےں ،جوئے کا ریٹ طے کرنے کا جو طریقہ اپنایا جاتا ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس وقت لاہورمیں جوبڑے بک مےکر سرفہرست ہیں ان میں مےاں اعجاز ، حاجی ناصر ، شاہد خان ، گوگا،عارف کلوں ،شعبان ،رےاض،لطےف خان ،عامر خان ،محمد سلےم ،شمشاد ،، وقارخان ،کامل ،لال گجر ،اسماعےل خان ،بادشاہ ،خان، کاشف راجپوت ،مےاں ادرےس ،تنوےر خان ،اوےس ،رانا سہےل ، حا جی گو شی وغیرہ شامل ہےں یہ تمام افراد عرصہ دراز سے مےچوں پرجواءکروارہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv