لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سابق وفاقی وزےر رےلوے لےفٹےننٹ (ر) جاوےداشرف قاضی،سابق ڈائرےکٹر مارکےٹنگ رےلوے خالد نقی کے ساتھ ملی بھگت کرکے رائل پام گالف اےند کنٹری کلب کے لئے رےلوے کی 140ایکٹر اراضی غیر قانونی طور پر لیز پر حاصل کرکے قومی خزانے کو 2ارب روپے کا ٹےکہ لگانے والے حسنےن کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائرےکٹر شےخ رمضان ای سی اےل مےں نام ڈلنے کے خوف سے دبئی فرار ہوگئے ہےں ۔ قومی خزانے کا اربوں روپے لوٹ کر پاکستان سپر لےگ کی ٹےم ملتان سلطان خرےد لی۔ نےب نے غےر قانونی 140اےکٹر کی زمےن حاصل کرنے کی تحقےقات کا دائرہ کار وےسع کردےا ۔تفصےلات کے مطابق 2001ءمیںریلوے گالف اینڈ کنٹری کلب کی ایک سو چالیس ایکڑ انتہائی قیمتی اراضی کو نہایت سستے داموںحاصل کرنے کے لئے حسنےن کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر شےخ رمضان نے سابق وفاقی وزےر رےلوے لےفٹےننٹ (ر) جاوےداشرف قاضی،سابق ڈائرےکٹر مارکےٹنگ رےلوے خالد نقی سے ملی بھگت کرکے رائل پام گالف اےنڈ کنٹری کلب کے لئے غےر قانی طور پرحاصل کی تھی جس سے قومی خزانے کواس وقت کے حساب سے دو ارب سے زائد جبکہ ابتک کے نقصان کا تخمینہ اربوں لگایا گیا ہے ۔نےب نے رمضان شیخ کی جانب سے ریلوے حکام کے ساتھ ساز باز کرکے غےر قانونی اراضی کلب کو دےنے کے خلاف تحقےقات کا آغاز کردےا ہے جس سلسلہ مےں اس کیس میں مطلوب مذکورہ تےن افراد کے نام ای سی اےل مےں ڈالنے کے لئے وزارت کو درخواست ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد نیب کی جانب سے قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے پر تحقےقات کی جائےں گی جس میں سب سے پہلے انہیں نوٹسز جاری کرتے ہوئے نےب بلایا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی اس کیس کے حوالے سے تحقیقات کرتی رہی ہے جہاں سے کیس نیب کو منتقل ہوا تھا۔2015میںقومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ زمین کے کرایہ کی مد میں 52 روپے43پیسے کی بجائے صرف چار روپے فی گز کے حساب سے معاہدہ کیا گیا تھاجس کے حساب سے رقم دس ارب روبنتی ہے۔ذرائع نے بتاےا کہ رائل پام گالف اےنڈ کنٹری کلب کے لئے رےلوے کی غےر قانونی طور پر زمےن حاسل کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹےکہ لگاےا گےا اور مہنگے داموں کلب کی ممبر شپ فروخت کرکے اربوں روپے کمائے گئے جس کے بعد پاکستان سپر لےگ مےں اربوں روپے مالےت کی ٹےم ملتان سلطان خرےدی گئی۔