تازہ تر ین

اسلام آباد اور فاٹا میں سینیٹ انتخابات ملتوی ،نیا الیکشن شیڈول جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن ایکٹ کی توسیع اسلام آباد اور فاٹا تک تا حال نہ ہونے کے باعث وفاقی دارالحکومت اور قبائلی علاقوں میں سینیٹ انتخابات روک دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کردیا تھا، جس کے تحت امیدواروں کو کاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک جمع کرانے کا کہا گیا تھا جب کہ سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ 3 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ تاہم سیاسی جماعتوں نے انتخابی عمل میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں اپنے امیدواروں کا چناو¿ کرنے کے لیے انہیں وقت درکار ہے ، اس لئے پولنگ کا دن برقرار رکھا جائے لیکن کاغذاتِ نامزدگی کی تاریخوں میں تبدیلی کی جائے۔سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے تاہم الیکشن ایکٹ کی توسیع اسلام آباداور فاٹا تک تا حال نہیں ہوسکی اس لئے اسلام آباد اور فاٹا کا الیکشن روک دیا گیا ہے اور اب انتخابات صرف چاروں صوبوں کی خالی 46 نشستوں پر ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے اور اب کاغذات نامزدگی 8 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 فروری کو ہو گی، ریٹرننگ افسروں کے فیصلے کے خلاف اپیل 15 فروری کو دائر کرائی جا سکے گی، اپیلوں پر ٹریبونلز 17 فروری کو فیصلے کریں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 18 فروری کو جاری کی جائے گی جب کہ چاروں صوبوں میں پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv