تازہ تر ین

جھکیں گے بکیں گے نہ ڈریں گے،آئندہ الیکشن میں کس پارٹی کی حمایت کرینگے،پیر سیالوی کا اہم اعلان

ساہیوال /سرگودھا (خصوصی رپورٹ) پیر آف سیالوی خواجہ حمیدالدین سیالوی نے ناموس رسالت اور ختم نبوت کے مسئلہ پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سیال شریف آکر ختم نبوت پر تمام تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے وعدہ خلافی کی۔ ہماری حکومت سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، دنیا کی تمام دولت اکٹھی کرکے لائیں تو پھر بھی پیر آف سیال شریف کے ضمیر کو نہیں خریدا جاسکتا۔ ختم نبوت پر اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، آج بھی اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں، جھکیں گے، نہ بکیں گے، نہ ڈریں گے ، ملک بھر میں اپنی احتجاجی تحریک پرامن طریقہ سے جاری رکھیں گے۔ سیال شریف میں صاحبزادے محمد قاسم سیالوی ، سیدشمس الرحمن مشہدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی سیال شریف آمد کے بعد لوگوں نے کئی سوالات اٹھائے، ملاقات میں کوئی سیاسی بات نہیں، ختم نبوت پر دو باتیں ہوئیں۔ ایک چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی جو رانا ثناءاللہ سے سوالات کرکے فیصلہ کرے گی۔ دوسری بات یہ کہ تحفظ ناموس رسالت کی شک کو آئندہ کوئی نہ چھیڑے، ابھی تک حکومت نے تشکیل کردہ کمیٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا، ہم مذاکرات سے مسائل حل کرنا چاہتے تھے لیکن ہمارے تحفظات دور نہیں کیے گئے۔ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے نہ ہم سینیٹ، ایم این اے یا ایم پی اے کے ٹکٹ کے خواہاں ہیں۔ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کی مخالفت کریں گے اور رانا ثناءاللہ اور ان کے ساتھیوں حلقہ انتخاب میں جاکر ان کی مخالف کریں گے۔ صاحبزادے غلام نظام الدین سیالوی نے کہا حکومت پنجاب سے رابطے میں ہوں، دو تین روز میں پیر آف سیال شریف کی تشکیل کردہ کمیٹی کا باضابطہ پہلا اجلاس لاہور میں ہوگا جس میں راناثناءاللہ کے متعلق کمیٹی سوال و جواب کرسکے گی، وزیراعلیٰ پنجاب سے گزشتہ روز ملاقات ضرور کی لیکن اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv