تازہ تر ین

قومی اسمبلی کی پوری مدت میں این اے 38 خالی رہی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن کی انتظامی کوتاہی کے باعث کرم ایجنسی کے عوام کی قومی اسمبلی میں پانچ سال تک نمائندگی نہ ہو سکی، سکیورٹی صورتحال خراب ہونے کے باعث عام انتخابات 2013ءمیں الیکشن ملتوی ہونے کے بعد سے اب تک کرم ایجنسی کے حلقہ این اے 38 میں پولنگ نہ ہو سکی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جب تک سکیورٹی کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی حلقہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے ۔ قومی اسمبلی کی نشست عام انتخابات 2013ءسے خالی ہے، اس نشست پر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے وقت سکیورٹی کی صورتحال بہتر نہ ہونے اور خونریزی خدشہ کے پیش نظر الیکشن ملتوی کر دیئے تھے۔ کرم ایجنسی کے 6 لاکھ 19 ہزار سے زائد عوام کو قومی اسمبلی میں نمائندگی ممکن نہ ہو سکی۔ 31 جنوری کے بعد کسی بھی خالی نشست پر الیکشن کمیشن انتخاب نہیں کرا سکے گا اس لئے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ اسمبلی کی مدت میں این اے 38 کی نمائندگی نہیں ہو سکے گی۔ اس حوالے سے رابطہ پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز الیکشن کمیشن الطاف احمد نے بتایا کہ 2013ءمیں سکیورٹی اداروں کی رپورٹس پر مذکورہ نشست پر الیکشن ملتوی کیا گیا تھا، الیکشن نے ضمنی انتخاب کرانے کی کئی بار کوشش کیں اور فاٹا سیکرٹریٹ، وزارت سفیر ان کے حکام کو انتظامات کرنے کے لئے کہا لیکن سکیورٹی صورتحال سے متعلق حوصلہ افزا رپورٹ نہ ملنے پر الیکشن نہیں کرایا جا سکا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv