تازہ تر ین
matric student

طلبا وطا لبا ت کی زند گیا ں غیر محفوظ،رپو ر ٹ میں سنسنی خیز انکشا فا ت

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور سمیت صوبہ بھر میں ایک ہزار سے زائد سکولوں کی عمارتیں خستہ حال، طلبا کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تعمیر نو کے لئے جاری ایک ارب 97 کروڑ میں سے ایک پائی بھی خرچ نہ کی، بجٹ استعمال نہ کرنے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن حکام سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔ رواں مالی سال 2017-18ءمیں پنجاب حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ چار ارب روپے کی لاگت سے لاہور اور صوبہ بھر میں موجود خستہ حال سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر نو پر خرچ کریں گے جس پر محکمہ خزانہ پنجاب نے نصف مالی سال گزرنے پر محکمہ سکول ایجوکیشن اور پبلک بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ایک ارب 97 کروڑ روپے کا بجٹ جاری بھی کر دیا لیکن صوبائی محکمے کی کارکردگی سے معلوم ہوا ہے کہ خستہ حال سکولوں کی تعمیر نو پر محتص چار ارب روپے میں سے ایک پائی بھی خرچ نہیں ہو سکی۔ حکام نے کہا ہے کہ جاری شدہ بجٹ میں بھی محکمہ سکولز ایجوکیشن کی کارکردگی صفر ہے اور ایوان وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ نہ استعمال کرنے پر محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv