تازہ تر ین

احتجاج ،لاک ڈاون،دھرنے کی کال واپس معا ملا ت کے حل کے لیے کمیٹی قائم

سرگودھا (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیال شریف آمد ،پیر آف سیال شریف نے مزید احتجاج کی کال واپس لے لی۔ وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز شریف زعیم قادری کے ہمراہ سیال شریف آئے اور سیال شریف کی گدی کے سجادہ نشین پیر حمید الدین سیالوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں میاں شہباز شریف نے پیر حمید الدین سیالوی کے جملہ تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کروائی اور دونوں راہنماﺅں نے رانا ثناءاللہ کے استعفے کے معاملہ پر چھ رکنی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے جس کمیٹی کے سامنے رانا ثناءاللہ اپنی صفائی پیش کریں گے اور اگر وزیر قانون پنجاب کمیٹی کو مطمئن نہ کر سکے تو وہ مستعفی ہو جائیں گے جبکہ کمیٹی کے ارکان کے ناموں کا فیصلہ پیر حمید الدین سیالوی کریں گے ،معاملات طے ہو نے کے بعد سیال شریف کے گدی نشین نے احتجاج کی کال واپس لے لی ہے ،اس موقع پرپیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ میں آج کے مذاکرات پر مطمئن ہوںکیونکہ لیگی قیادت نے قادیانیوںکو دائرہ اسلام سے خارج طبقہ تسلیم کر لیا ہے ۔اس موقع پر پیر آف سیال شریف کے پنجاب اسمبلی سے مستعفی بھتیجے نظام الدین سیالوی ،ایم پی اے مولوی رحمت اللہ،ایم این اے بی بی غلام بھروانہ ،توسہ شریف کے پیر مدثر اور پاکپتن کے گدی نشین دیوان مصعود بھی مو جود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیر حمیدالدین سیالوی سے میرا رشتہ گہرا ہے میری درخواست پر پیر سیالوی نے احتجاج کی کال واپس لے لی جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیر آف سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری بھی انکے ہمراہ تھے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیر حمید الدین سیالوی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں شہبا شریف نے کہا ہے کہ ختم نبوت ہر مسلمان کا عقیدہ ہے قادیانیوں کا خارج اسلام میں کوئی دورائے نہیں بلکہ آئین پاکستان بھی اس کا واضح حکم دئے چکا ہے انہوں نے کہا کہ میری درخواست پر پیر حمیدالدین سیالوی نے احتجاج کی کال واپس لے لی جس کا میں بے حد مشکور ہوں پیر حمید الدین سیالوی کی خدمت میں حاضر ہونے کیلئے بے تاب تھا مگر ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے سیال شرےف سے دوریاں سیاسی مخالفین اور بعض مذہبی طبقات پیدا کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کانفرنس پر امن طریقے سے ختم نبوت کانفرنس ہوگی جس میں سب شرکت کریں گے جبکہ باقی معاملات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جو رانا ثناءاللہ کے استفےٰ سمیت اراکین اسمبلی کے استعفوں کا فیصلہ بھی کمیٹی اجلاس میں ہوگا جس پہلا اجلاس اگلے ہفتے لاہور میں ہوگا۔
باقی صفحہ6بقیہ نمبر



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv