تازہ تر ین

دوہری شہریت والے افسران کے بُرے دن شروع

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے اپنے ذیلی اداروں میں دہری شہریت چھپانے والے افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ کیاہے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اپنے تمام ماتحت اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ افسران جنہوں نے دہری شہریت لے رکھی ہے اور ادارے کو نہیں بتایا انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنے ادارے کی انتظامیہ کو دہری شہریت سے آگاہ کریں‘ اگر وہ اپنی دہری شہریت چھپائیں گے تو ان کے خلاف گورنمنٹ سرونٹس (ای اینڈ ڈی ) رولز 1973ءکے تحت انضباطی کارروائی کی جائے گی اور انہیں فارغ ہوکر گھر جانا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے اپنے ایک ذیلی ادارے پاکستان آئل سیڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ایک سائنٹیفک آفیسر جس نے کینیڈین سکلڈ ورکر پروگرام کے تحت دہری شہریت حاصل کررکھی ہے تاہم اپنی دہری شہریت ادارے سے چھپا رکھی تھی جس پر انہیں وزارت کی طرف سے ایک وضاحتی مراسلہ لکھا گیا ہے ۔ 2014ءمیں کینیڈین شہریت حاصل کی گئی ہے جس کو اپنے محکمے سے چھپا رکھا تھا لہٰذ ا ایک ہفتے کے اندراس کی وضاحت دی جائے۔ وضاحت نہ دینے کی صورت میں قواعد وضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv