تازہ تر ین
Karachi

کراچی میں ہنگامے پھوٹ پڑے گیراﺅ جلاﺅ

جنوبی وزیرستان(ویب ڈیسک ) مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نقیب محسود کی جنوبی وزیرستان میں تدفین کر دی گئی۔ کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہلاکت کیخلاف دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، مظاہرین نے شفاف تحقیقات اور ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔نقیب اللہ محسود کی پولیس مقابلے میں ہلاکت پر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مشتعل افراد نے سپر ہائی وے پر ہنگامہ آرائی کی اور گنا منڈی کے قریب ٹائروں کو آگ لگا دی۔ مشتعل مظاہرین نے بس کو روک کر توڑ پھوڑ بھی کی اور شیشے بھی توڑ ڈالے، اس موقع پر امن وعامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس کہیں نظر نہیں آئی۔مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک نقیب اللہ محسود کے لواحقین نے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر علاقوں میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مبینہ ماورا قانون قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں قتل ہونے والے 26 سالہ نقیب اللہ محسود کی میت ڈیرہ اسماعیل خان پہنچی تو غمزدہ قبائلی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے زبردست احتجاجی مظاہر کیا اور سندھ پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے حقنواز پارک سے ریلی نکالی اور توپانوالہ چوک کے قریب کئی گھنٹے تک سرکلر روڈ کو بلاک کر کے اپنےغم و غصہ کا اظہار کیا۔ مظاہرین سپریم کورٹ کے جیف جسٹس سے نقیب اللہ کے ماورا عدالت قتل کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔بعد ازاں نقیب اللہ کی میت جب ٹانک پہنچی تو جنوبی وزیرستان کے قبائلیوں نے پرجوش انداز میں میت کا استقبال کیا۔ قبائلی طلبہ نے کراچی میں آئے روز پولیس کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے قانون قتل و غارت گری کے خلاف یکم فروری کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا۔دو معصوم بیٹیوں اور ایک تین سالہ بیٹے کے جواں سال باپ نقیب اللہ کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ جنوبی وزیرستان میں اس کے ا?بائی گاو¿ں مکین میں سپرد خاک کر دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv