اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد خان انتقال کر گئے، وہ یکم جنوری سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، مرحوم 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین تھے، ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف پر انہیں نشان امتیاز ، ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ، ڈاکٹر اشفاق احمد چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن رہے،1997ءمیں انہوں نے سرن کے ساتھ پارٹیکل فزکس ڈیٹیکٹر کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ کیا۔ مئی 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے موقع پر وہ چیئرمین پی اے ای سی تھے۔ڈاکٹر اشفاق احمد نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نا قابل تسخیر بنایا۔ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے وطن عزیز میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور ان کے باعث بڑھتی ہوئی قدرتی آفات کی شرح جیسے مسائل کو حل کرنے کیلئے کام کیا۔ حکومت پاکستان نے انہیں 3اعلیٰ سول اعزازات سے نوازا۔