تازہ تر ین

پاکستان کا افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

پشاور(ویب ڈیسک) پاک امریکا تعلقات میں تعطل کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان میں مقیم 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے ان کی واپسی کے لیے ایک ہنگامی پلان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے ریاستی اور سرحدی علاقوں (سیفرون) کی وزارت کے ایک سینئر اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ حکومت ملک میں مقیم پناہ گزینوں کے قیام میں مزید توسیع نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ 31 جنوری کے بعد ان کے قیام کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی اور پناہ گزینوں کو اپنے ملک واپس جانا پڑے گا۔خیال رہے کہ پناہ گزینوں کی قانونی طور پر قیام کی مدت گزشتہ برس 31 دسمبر 2017 کو ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے ان کے ملک میں قیام کو صرف ایک ماہ کے لیے بڑھا دیا تھا۔ابتدائی پلان کے مطابق سیفرون کی وزارت نے رجسٹرڈ پناہ گزینوں کے قیام میں ایک سال کی توسیع کا مشورہ دیا تھا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ افغان پناہ گزینوں کو ایک سال کی توسیع نہیں دی جائے گی۔اس حوالے سے پناہ گزینوں کے چیف کمشنر سلیم خان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام وفاقی کابینہ کو معاملہ بھیجنے سے پہلے ان کی واپسی کا پلان تیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشاورت کے بعد پناہ گزینوں کی واطن واپسی کے منصوبے پر عمل درآمد ہو گا۔ حکام کی جانب سے ایک اندازے کے مطابق 25 لاکھ سے زائد افغان شہری ہمارے ملک میں رہائش پذیر ہیں ، جس میں رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی تعداد 14 لاکھ ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے گزشتہ برس اگست میں ایک طویل مہم کے آغاز کے بعد 7 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کو رجسٹرڈ کیا تھا۔دوسری جانب وفاقی کابینہ کے فیصلے پر یو این ایچ سی آر نے بھی تحفظات کا اظہار کیا، اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ترجمان قیصر آفریدی نے ایک پیغام میں کہا کہ یو این ایچ سی آر کو اس بات پر تحفظات ہیں کہ کیسے 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کو صرف ایک ماہ کی توسیع دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 14 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں، جو اپنے مستقبل سے متعلق غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ 30 نومبر 2017 کو ہونے والے 29 ویں سہ فریقی کمیشن کے اجلاس پر بھی اثر انداز ڈالے گا، جس کے مطابق افغان پناہ گزینوں کو کم از کم ایک سال کی توسیع دینے پر زور دیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv