تازہ تر ین

شہبا ز شریف نے بڑی آفر کر دی

لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں سے پاکستان کی حالت نہیں سنور سکتی آئیں ملکر ملک کو سنواریں- پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ خداراپاکستان کو باہ نہ کریں، قوم قائد اور اقبال کا پاکستان دیکھنا چاہتی ہے، میں دعوت دیتا ہوں آئیں سب ملکر ملک کو قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنائیں- انہوں نے کہا کہ آئیں میرے ساتھ ملکر سندھ ، خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں کی ترقی کیلئے کام کریں – انہوںنے کہا کہ آئیں اور ہمارے ترقیاتی منصوبے دیکھیں ، لاہور میں میو ہسپتال کا نوتعمیر شدہ سرجیکل ٹاور دیکھیں جہاں ہم وہ سہولتیں فراہم کر رہے ہیں جو ترقی یافتہ ممالک کے مراعات یافتہ مریضوں کو حاصل ہوتی ہیں – انہوںنے کہا کہ قوم حالات کو بگاڑنے اور خراب کرنے والوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی- وزیر اعلی نے خطاب کے آخر میں جذباتی انداز میں پاکستان زندہ اور قائد اعظم زندہ باد کے نعرے لگائے- وزیراعلیٰ پنجاب نے فیروز پور روڈ پر قذافی سٹیڈیم میں پنجاب انٹرنےشنل سوئمنگ کمپلےکس کا افتتاح کےا ۔وزیراعلی نے افتتاح کے بعد سوئمنگ کمپلےکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا- وزیراعلی نے اس موقع پر کوچزاور کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑی بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں اور ملک کے لئے گولڈمےڈل جےت کر لائیں- وزیراعلی نے پنجاب انٹرنےشنل سوئمنگ کمپلےکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں عالمی معیار کا سوئمنگ کمپلیکس بنایا گیاہے جس میں متعدد سہولتیں مہیا کی گئی ہیں-یہ سوئمنگ کمپلیکس صوبے میں تیراکی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت صوبے میں سپورٹس کی سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کےلئے 8ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے-صوبہ بھر میں کھیلوں کے نئے میدان بنائے جا رہے ہیں جن میں ہاکی ،کرکٹ ، فٹ بال شامل ہیں-انہوںنے کہاکہ صوبے کے 5شہروں میں ہاکی کے سٹیٹ آف دی آرٹ سٹیڈیم بنائے گئے ہیں جبکہ دیگر شہروں میں بھی کھیلوں کے میدان بنائے جا رہے ہیں-صوبہ بھر میں بہترین جمنیزیم قائم کئے گئے ہیں جہاں قوم کے بچے او ر بچیوں کو مختلف کھیلوں کی سہولتیں ملیں گی-وزیراعلی نے کہاکہ قبضہ مافیا نے ملک میں پنجے گاڑھے ہوئے ہیں-پنجاب ، سندھ ،بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں اربو ں روپے کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیانے اپنا قبضہ جمایا ہو اہے – قبضہ مافیا سے یہ زمینیں واگزار کرا کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے استعمال میں لانے کےلئے عزم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے-پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا سے سینکڑوں ایکڑ اراضی واگزار کر ا کے یہاں نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے میدان بنائے ہیں- قبضہ مافیا سے یہ زمینیں واگزار کر ا کے انہیں صحیح معنوں میں عوام کی فلاح کے لئے استعمال میں لانا ہوگا-انہوںنے کہاکہ دیار غیر میں بسنے والے لاکھوں پاکستانی اپنی محنت کی کمائی سے یہاں زمینیں خریدتے ہیں لیکن بدقسمتی سے قبضہ مافیا ان کی زمینوں پر قابض ہو جاتاہے -پنجاب حکومت نے دیار غیر میں بسنے والے عظیم پاکستانیوں کی جائیدادوں کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنانے کے لئے قانون کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بنایا ہے او ریہ ا دارہ اب تک ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف دے چکاہے -قانون کی حکمرانی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے اور ہم نے اس ضمن میں غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں-انہوںنے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اورہمیں اسے ملکر سنوارنا ہے-آئیں پاکستان کی تعمیر ترقی، خوشحالی او راسے قائدؒ واقبالؒ کا پاکستان بنانے کے لئے ملکر آگے بڑھیں-دھرنوں ،لاک ڈاﺅن اور احتجاج سے کوئی قوم ا ور ملک آگے نہیں بڑھتا -اگر آپ نے دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے قائدؒ و اقبالؒ کی روح کو تڑپانے کی کوشش کی تو یہ قوم آپ کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی -انہوں نے کہاکہ آئیں میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ پنجاب کے منصوبوں کا مشاہدہ کریں ،ہمارے کھیل کے میدان دیکھیں ، تعلیمی ادارے اور سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتالوں کا مشاہدہ کریں-دھرنوںاوراحتجاج سے قومیں نہیں بنتی،ہم چاہتے ہیں کہ ایسے منصوبے پاکستان کے تمام صوبوں میں لگیں تاکہ عوام ترقی کریں-انہوںنے کہاکہ ہمیں ملکر ملک کا نام روشن کرناہے چاہے وہ کھیل کامیدان ہو یا میدان سیاست – وزیراعلی نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی تکمیل پر صوبائی وزیر سپورٹس ، سیکرٹری سپورٹس ، ڈی جی سپورٹس او رپوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس شاندار منصوبے کی تکمیل میں پوری ٹیم نے محنت سے کام کیاہے -میں انتظامیہ سے کہوں گا کہ وہ اس پراجیکٹ کو چلانے کے لئے میرٹ پر کام کریں اور یہاں ٹرینرز میرٹ پر رکھے جائیں ،کوئی سفارشی نہیں ہونا چاہےے تاکہ عالمی معیار کے کھلاڑی سامنے آئیں جو ملک وقوم کا نام روشن کریں -انہوں نے کہاکہ افتتاحی تقریب میں اختر رسول،انتخاب عالم،عاقب جاوید او رظہیر عباس جیسے نامور کھلاڑی موجود ہیںجنہوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیاہے-ہمیں کھیلو ں کے فروغ کے لئے ا ن عظیم کھلاڑیوں کی خدمات بھی حاصل کرنی چاہےے-وزیراعلی نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے سابق سیکرٹری سپورٹس نیئر اقبال اور سابق ڈی جی سپورٹس ذوالفقا گھمن کی کاوشوں کی بھی ستائش کی -وزیراعلی نے منصوبے میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے پنجاب سپورٹس بورڈکے 70 ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے معیار مقرر کیا جائے گا جو اس پر پورا اترے گا اسے ریگولر کر دیاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں خواتین تیراک کیلئے بنے ہوئے سوئمنگ پول کا معائنہ کیا -وزیر اعلی نے خوشگوارانداز میں سوئمنگ کوچ اور تیراک کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور پاکستان کیلئے گولڈ میڈل لے کر آئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نجی چینل کے بیورو چیف ڈاکٹر فاروق رشید کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ نے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv