تازہ تر ین

”انڈر 19 ورلڈ کپ “ پاکستان کو اہم فتح حاصل

نیوزی لینڈ (ویب ڈیسک)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کے شاہین آفریدی نے تباہ کن بولنگ کی اور 15 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، کپتان حسان خان نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جوابی اننگز میں پاکستان نے مقررہ ہدف 9ویں اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اس سے قبل 13 جنوری کو کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز ہفتہ 13جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوا ہے۔16 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 3 فروری تک جاری رہے گا، جس میں شریک ٹیموں کو چار چار کے گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔حسان خان کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم پاکستان کو گروپ ’ڈی‘ میں افغانستان، سری لنکا اور آئرلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv