تازہ تر ین

سازشی کون ،پتہ چل گیا

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کہاہے کہ اگر طاہر القادری ، عمران خان اور دیگر اکٹھے نہیں ہوں گے تو عوام کو پتہ کیسے چلے گا کہ سازش میں کون کون ملوث ہے ، یہ پہلے بھی ناکام ہوئے اور اب بھی نتیجہ مختلف نہیں ہوگا ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہےں گے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 120کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے حلقے کا دورہ کر کے عوام سے انکے مسائل بارے آگاہی حاصل کی اور انہیں جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ اس موقع پر لوگوں کی جانب سے گیس کی عدم دستیابی کی بھی شکایات کی گئیں ۔ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ حلقہ ہے جس نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کو کامیابی دی ، عوام کے مسائل کو ہر صورت حل کیا جائے گا اورحکومت ہرگزغافل نہیں ۔ انہوںنے طاہر القادری ، عمران خان اور آصف علی زرداری کے اکٹھے ہونے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر یہ اکٹھے نہیں ہوں گے تو عوام کو کیسے پتہ چلے گا کہ کیسے سازش ہوئی اور کون کون شریک تھا ۔ لیکن یہ پہلے بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میںبھی عوام ملک اورقوم کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن مسلم لیگ (ن) کوکامیاب کرائیں گے۔انہوں نے قصور واقعہ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ذاتی طور پر میرے علم میں ہے کہ اس کیس کو حل کرنے کے لئے سارے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ مجھے قوی امید ہے اور میری دعا ہے کہ اس کیس کا ملزم جلد سے جلد پکڑا جائے اور انجام کو پہنچے بلکہ اسے ایسی عبرتناک سزا دی جائے کہ دوسرے بھی اس سے سبق سیکھیں ۔ انہوں نے نواز شریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماﺅں کی ملاقات میں زیر بحث آنے والے امور بارے سوال کے جواب میں کہا کہ یقینا اس میں سیاسی صورتحال، بلوچستان کے معاملات ،سینیٹ انتخابات زیربحث آئے ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv