تازہ تر ین

انضمام الحق کا دبنگ اعلان

لاہور(آئی این پی) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم بہت برا کھیلی اور اس بدترین شکست پر کنڈیشنز کا بہانہ بنانا درست جواز نہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز اور مسلسل تیسری شکست پر لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ حریف ٹیم کے خلاف قومی ٹیم برا کھیلی، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف ضرور ہیں لیکن اس کو جواز بنانا درست نہیں، ابھی سیریز کے 2 مزید میچ باقی ہیں اس لئے کوئی بیان دے کر اپنے کھلاڑیوں پر دبا ونہیں ڈالنا چاہتا، سیریز کے بعد کپتان ہو یا کھلاڑی سب سے پوچھیں گے۔شکست کی ذمہ داری لینے کے سوال پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سیریز ختم ہوجائے تو ساری ذمہ داری مجھ پر ڈال دیجئے گا بلکہ میں خود اپنی ذمہ داری قبول کرلوں گا، تاہم یہ حقیقت ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور کوچ ایک ہی پیج پر ہیں اور تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔شکست کی ذمہ داری لینے کے سوال پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سیریز ختم ہوجائے تو ساری ذمہ داری مجھ پر ڈال دیجئے گا بلکہ میں خود اپنی ذمہ داری قبول کرلوں گا، تاہم یہ حقیقت ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور کوچ ایک ہی پیج پر ہیں اور تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv