تازہ تر ین

عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، صرف چند ججز سے اختلاف ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آج بھی سپریم کورٹ کے ساتھ کوئی جھگڑا یا تصادم نہیں صرف چند ججز کے ساتھ اختلاف ضرور ہے جنہوں نے کیس میں غلط فیصلہ کیا۔پنجاب ہاو¿س میں چاروں صوبوں کے وکلا کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کا پانچ سال سے اور میرا 1962 سے اسکول کی زندگی سے حساب لیا گیا، مجھ پر ایک روپے کی کرپشن سامنے نہیں آئی، جب کچھ نہیں نکلا تو پاناما کی بجائے اقاما کو بنیاد بنا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہرمارشل لاءکو ججز نے ویلکم کیا، اپنی مرضی سے آئین میں ترمیم کی گئیں، جب کبھی ملک میں مارشل لاءلگتا تھا کسی کو پتا نہیں چلتا تھا لیکن آج ایسا نہیں، یہ 1999 نہیں 2018 ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، جج نے سسلین مافیا جیسے الفاظ استعمال کیے، عدالتوں کو بھی اور ججز کو دوسرے اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔نوازشریف نے کہا کہ آج بھی سپریم کورٹ کے ساتھ کوئی جھگڑا یا تصادم نہیں صرف چند ججز کے ساتھ اختلاف ضرور ہے جنہوں نے کیس میں غلط فیصلہ کیا، میں نے فیصلے پر عملدرآمد تو کیا لیکن اسے تسلیم نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کے تقدس کے لیے تحریک کی بات کی، ہر صورت میں ووٹ کا تقدس بحال ہوگا، ڈرنے والا نہیں ہوں، جب اللہ آپ کے ساتھ ہے توکوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ آج یہ دن آ گیا ٹرمپ آپ کے خلاف ٹویٹ پر ٹویٹ کررہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv