تازہ تر ین

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کی چیخیں نکا ل دیں شہری سراپا احتجاج

اسلام آباد (نیٹ نیوز) حکومت نے نئے سال کی خوشیوں سے پہلے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر اعظم نے اوگرا کی سفارش پر قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی۔ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق، پٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 53 پیسے فی لٹر ہو گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 96 پیسے فی لٹر کےحساب سے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 89 روپے 91 پیسے ہو گی۔مشیر خزانہ کے مطابق، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 58 روپے 37 پیسے ہو گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 74 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 64 روپے 32 پیسے ہو گی۔مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یہ بھی بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمیتں بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے اندرون ملک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔حکومت کے اس اقدام سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ جائے گا۔ واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی جوسمری وزراتِ پیٹرولیم کو ارسال کی اس میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل کے دام میں 13 روپے 58 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 83 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔تاہم حکومت نے قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی منظوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اوگرا کی سفارش پر دی تاہم اس میں ردوبدل کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس کے باوجود پاکستان میں بھارت، بنگلا دیش اور ترکی کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت کم ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق پیررات بارہ بجے سے ہو گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv