تازہ تر ین

آر یا پار ۔۔۔! ن لیگ نے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے چودھری نثار کا تحریک عدل کی مخالفت کا بیان مسترد کردیا، پارٹی قائدین نے چودھری نثار کیخلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ کرلیا، نجی ٹی وی کے مطابق چودھری نثار کے تحریک عدل کی مخالفت میں دیئے بیان کو نواز شریف نے مسترد کردیا ہے، ن لیگی قائدین نے اس بیان پر انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر داخلہ احسن اقبال نے الزام لگایا ہے کہ چودھری نثار میری وزارت میں مداخلت کررہے ہیں، ان کیخلاف کارروائی کی جائے، پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ میں ایک بڑا گروپ چودھری نثار کا مخالف بن چکا ہے، مرکزی قیادت نے چودھری نثار کو پارٹی سے نکالنے یا شوکاز نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv