تازہ تر ین

خورشید شاہ نے مصطفی کمال کو پریشان بچہ قرار دے دیا

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ مصطفی کمال پریشان بچہ ہے، ایک ساتھ بیٹھ کرپھر بپھر جاتا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق خورشید شاہ کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ نوجوانوں سے مخاطب ہوتاہوں توخودکو نوجوان سمجھتا ہوں،پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو کی صورت میں نوجوان لیڈر دیا ہے جبکہ ملک میں غیر یقینی ہے اورحالات اچھے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک اور ریاست کی مضبوطی کیلئے سیاست کرتے ہیں، مصطفی کمال پریشان بچہ ہے وہ ایک ساتھ بیٹھ کرپھربپھرجاتاہے۔ جی ڈی اے جیسے الائنس بنتے رہے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں جبکہ بینظیرقتل کیس میں پرویزمشرف کا نام ہے مگرعدالت نے انہیں چھوڑرکھا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv