تازہ تر ین

گلف سٹیل کی فروخت ، قطری شہزادے کیساتھ سرمایہ کاری جھوٹ، واجد ضیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاناما ریفرنسزمیں بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ کی مکمل تصدیق کرتا ہوں، لندن فلیٹس کی ملکیت ثابت کرنے کے لیے برطانوی دستاویزات موجودہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق واجد ضیا نے اپنے بیان میں کہا کہ گلف سٹیل ملز کی فروخت کی بات جھوٹ ہے، قطری شہزادے کیساتھ سرمایہ کاری کی بات درست نہیں۔ انہوں نے کہا برطانوی دستاویزات لندن فلیٹس کی ملکیت کا ثبوت ہیں اور شریف خاندان کی منی ٹریل بھی جھوٹی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کیلبری فونٹ پر 2 ماہرین کی رپورٹس بھی ثبوت ہیں۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ ، بینکوں، کمپنیوں، آمدن، ویلتھ ٹیکس کے ریکارڈ کی تصدیق کرتا ہوں اور اسحاق ڈار کے بینکوں، کمپنیوں، آمدن اور ویلتھ ٹیکس کے ریکارڈ کی بھی تصدیق کرتا ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv