تازہ تر ین
nawaz sharif

نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں کون بنے گا پارٹی صدر ۔۔۔؟نام سامنے آگیا

لاہور (نیااخبار رپورٹ) نوازشریف فیملی نے مملکت کے تمام کلیدی عہدوں پر خاندان کے افراد لانے کی منصوبہ بندی کرلی۔ اگلے انتخابات میں مسلم لیگ کی کامیابی کی صورت میں نوازشریف کو صدر مملکت ممنون حسین کی مدت ختم ہونے پر ترمیم کرکے پارلیمنٹ کے ذریعے اہل بنا کر صدر مملکت بنانے، شہبازشریف وزیراعظم، مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب اور بیگمکلثوم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔ اگر عدالت نے نوازشریف کو موجودہ پارلیمانی مدت میں پارٹی صدارت سے بھی نااہل کردیا توایسی صورت میں بھی بیگم کلثوم نواز کو پارٹی صدارت دیدی جائیگی، بیگم کلثوم نواز کا علاج مکمل ہوچکا اور وہ جنوری میں واطن واپس آرہی ہیں، وہ وطن واپس آکر رکن قومی اسمبلی کاحلف اٹھائیں گی، شریف فیملی سول بالادستی کے نام پر الیکشن مہم چلائے گی اور سول بالادستی کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نوازشریف انتظامی، سیاسی اور آئینی عہدے فیملی کے پاس رکھنا چاہتے ہیں، مریم نواز پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن سکتی ہیں۔

لاہور+ لندن (خصوصی رپورٹ) سابق خاتون اول اور حلقہ این اے 120 کی منتخب رکن قومی اسمبلی کلثوم نواز کیلئے دعائیں رنگ لا رہی ہیں۔ شریف فیملی کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے ان کو روبصحت قرار دیا جا رہا ہے اور اللہ نے کرم کیا تو وہ جلد پاکستان واپس لوٹ آئیں گی۔ تاہم انہیں اپنے ڈاکٹروں سے سفر کی اجازت ملنے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ بتایا گیا ہے کہ لندن میں کیموتھراپی کے 4 سیشن سے گزرنے والی سابق خاتون اول کلثوم نواز کی حالت بہتر ہے۔ چوتھی کیموتھراپی کے بعد کلثوم نواز ہسپتال سے گھر منتقل ہوچکی ہیں۔ انہیں کیموتھراپی کے 6 سے 8 مراحل سے گزرنے کا مشورہ دیا گیا تھا ۔ ادھر سیاسی حلقوں میں ان کی آمد پر ان کے شایان شان استقبال سمیت ان کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv