شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ) معلوم ہوا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) پنجاب نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرمین فرزانہ راجہ کے خلاف اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور ذاتی آمدن سے زیادہ مالیت کے اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہے اور ان کی ضلع شیخوپورہ میں ممکنہ طور پر املاک کے بارے میں محکمہ مال کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یہ رپورٹ نیب آر ڈیننس 1999ءکی دفعہ 23 کے تحت طلب کی گئی ہے اور اس ضمن میں انکوائری کے دوران شیخوپورہ میں بھی لاکھوں روپے مالیت کی زمینوں کی فروخت کے الزامات سامنے آئے تھے جس پر نیب نے فرزانہ راجہ اور دیگر افراد کے خلاف انکوائری کے سلسلہ میں یہ رپورٹ طلب کی ہے۔