تازہ تر ین

کراچی کرکٹ کی سیاست۔۔۔ نجم سیٹھی نے اپنے مشیروں کے فیصلوں کورد کیوں کیا،تہلکہ خیز انکشافات

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کئی سالوں سے کراچی کو نظر انداز کرنے کی جو غلطی کر رہا ہے اسے اب احساس ہوگیا ہے کہ یہ غلطی مہنگی ثابت ہوسکتی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پانچ روزہ دورے پر کراچی آرہے ہیں جہاں وہ پاکستان سپر لیگ فائنل کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لئے صوبے کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ نے کراچی کرکٹ کی سیاست سے مکمل غیر جانب دار رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور پی سی بی نے 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اہم سیکیورٹی اداروں کی شخصیات سے ملیں گے اور وہ چیئرمین بننے کے بعد پہلی بار کراچی میں پانچ دن قیام کریں گے۔ نجم سیٹھی نے اپنے مشیروں کے فیصلوں کو نظرانداز کرتے ہوتے ہوئے کراچی کرکٹ کے امور چلانے کے لئے بریگیڈیئر (ر) اختر ضامن کو عبوری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ نجم سیٹھی کراچی میں قیام کے دوران میڈیا کی اہم شخصیات سے ملیں گے اور پریس کانفرنس بھی کریں گے، وہ نیشنل اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام کی رفتار کاجائزہ لیں گے اور قائد اعظم ٹرافی کا فائنل بھی دیکھیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv