تازہ تر ین

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ایک اور نامور کھلاڑی کا نام سامنے آگیا

لاہور: ( ویب ڈیسک ) بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں پی سی بی نے محمد سمیع کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز طلب کر لیا ہے۔کرپشن کےخلاف پی سی بی کا کریک ڈاو¿ن جاری ہے، بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے محمد سمیع کو باز پرس کیلئے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز طلب کرلیا گیا۔ مبینہ طور پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں پی سی بی نے محمد سمیع کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز طلب کر لیا ہے۔ ناصر جمشید پر بھی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی محمد سمیع نے بی پی ایل میں راج شاہی کنگز کی نمائندگی کی ہے اور اب تک 11 وکٹوں کے ساتھ ایونٹ کے کامیاب ترین بولر ہیں، محمد سمیع نے آخری بار کسی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی نمائندگی 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کی تھی اور اب صرف ڈومیسٹک کرکٹ اور لیگز تک محدود ہیں۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف پر 5 سال کی پابندیواضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شکوک سامنے آنے پر کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کرنا چاہتے تھے لیکن بی سی بی نے تعاون سے گریز کیا۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو سزائیں پہلے ہی سنائی جاچکی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv