تازہ تر ین
national t20

نیشنل ٹی 20 کپ کی فائنلسٹ کا فیصلہ آج

راولپنڈی (نیوزایجنسیاں)راولپنڈی میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث نیشنل ٹی ٹو ئنٹی کپ کے ملتوی ہونے والے دونوں سیمی فائنلزآج ہونگے،نئے شیڈول کے مطابق نیشنل ٹی ٹو ئنٹی کپ کے سیمی فائنلزآج جبکہ فائنل کل راولپنڈی کر کٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کےخلاف ہونےوالے آپریشن کے بعد ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں، دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جاری مظاہروں کی وجہ سے نیشنل ٹی ٹونٹی 2017کپ کے سیمی فائنلز اور فائنل بھی تاخیر کا شکار ہوگئے اور قائد اعظم ٹرافی کا سپر8 راونڈ بھی نہیں ہوا۔اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنلز اور فائنل کی نئی تاریخو ں کا اعلان کردیا ہے ۔نئے شیڈول کے مطابق اب پہلے سیمی فائنل میںآج پہلا میچ دوپہر 12 بجے لاہور وائٹس اور فیصل آباد اور دوسرا سیمی فائنل شام 4 بجے لاہور بلیوز اور فاٹا کے درمیان ہونا ہے۔جب کہ فائنل 30نومبر کوکھیلا جائے گا۔۔واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی27نومبر کو مکمل ہونے کے بعد قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کا سپر8 مرحلہ 29نومبر کو شروع ہونا تھا، تاہم اب قومی ایونٹ کی تکمیل کے بعد قائداعظم ٹرافی کا سپر 8 مرحلہ شروع ہو گا۔ئد اعظم ٹرافی کا سپر ایٹ مرحلہ اب 3دسمبر کو شروع ہو گا۔پہلے مرحلے میں 3 دسمبر سے 6 دسمبر تک 4 میچز کھیلے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv