تازہ تر ین
Media

روس نے غیر ملکی میڈیا کیلئے نئے قانون متعارف کرا دیئے

ماسکو: (ویب ڈیسک) امریکا میں رشیا ٹو ڈے کو غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کرانے پر روس کا شدید ردعمل، کسی بھی غیر ملکی میڈیا کو بیرونی ایجنٹ قرار دینے کا قانون پاس، صدر پیوٹن نے بل پر دستخط کر دیے۔ نئے قانون کے تحت حکومت کسی بھی غیر ملکی میڈیا کو ایجنٹ قرار دے کر نشریات معطل کر سکتی ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے امریکا میں رشیا ٹو ڈے پر امریکی انتخابات کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش میں تعاون کا الزام لگا کر ادارے کو غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ روسی حکومت اور رشیا ٹو ڈے ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv