تازہ تر ین
Imran-Khan

ن لیگ کے زیادہ تر لوگ نواز شریف کو چھوڑ چکے، دیکھئے اھم خبر

اسلام آباد/ہری پور (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ (ن) لیگ کے زیادہ تر لوگ اب نوازشریف کے ساتھ نہیں ہیں،وہ نہیں چاہتے کہ نوازشریف اپنی کرپشن بچانے کے لئے (ن) لیگ کو استعمال کر ے اور عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر خودکش حملہ کریں، اگر حکومت کے پاس نمبرز نہیں رہتے تو پھر آئین کہتا ہے کہ 90 روز کے اندر انتخابات ہوں کسی صورت انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہئیں اگر حکومت جاتی ہے تو 90 روز کے اندر انتخابات ہونے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے ہری پور کے علاقہ خان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے حکومت اپنی مدت سے پہلے ہی ختم ہوجائے، انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ ن لیگ میں لوگ خود کو نواز شریف سے الگ کررہے ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ نواز شریف سے علیحدگی چاہتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ نواز شریف عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر خود کش حملہ کرنا چاہتے ہیں ،اداروں سے محاذ آرائی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا اس سے ملک وقوم کا نقصان ہو گا ،پاکستان کو اللہ نے وسائل سے مالا مال کیا ہے ،دنیا کے سب سے خوبصورت علاقے ہمارے پاس ہیں ،خیبر پختواہ میں ایک ارب درخت لگائے ،آلودگی سے بچنے کے لئے نئے زون بنانا ہوں گے۔ہم آثارقدیمہ کی مرمت و بحالی کرکے بین الاقوامی سطح پرآرکیالوجیکل سیاحت کو فروغ دے سکتے ہیں،گزشتہ دس سالوں سے اب یہاں حالات پرامن ہیں ، سوئٹزرلینڈ ہم سے چھوٹا ملک ہے اس کا سیاحت کا بجٹ پاکستان کے پورے بجٹ سے زیادہ ہے ،خیبرپختونخوا کی پولیس نے امن بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہری پور کے آثارقدیمہ بھمالہ میں دریافت شدہ 14میٹر لمبے بدھا کے آثارکے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اعظم خان ، سیکرٹری ٹورازم و آثارقدیمہ محمد طارق، ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد سمیت بیرون ممالک کے پاکستان کیلئے سفیر جن میں سری لنکا، کوریا ،آسٹریا، موریشیئس اور دیگر شامل تھے نے بھمالہ میں کھدائی کے دوران دریافت ہونیوالے بدھا کے اڑتالیس فٹ کے مجسمے اور دیگر مذہبی مقامات اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ بھمالہ آثار قدیمہ پر ڈائریکٹر یٹ آف آرکیالوجی اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے باہمی تعاون سے بریفنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کی بحالی میں خیبرپختونخوا کی ولیس نے اہم کردار ادا کیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوںامن کی بحالی کے باعث صوبہ میں سیاحت نے کافی ترقی کی اور بین الاقوامی سیاحوں نے صوبہ کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ صوبہ میں موجود آثارقدیمہ کی مزید مرمت و بحالی کرکے یہاں بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کیا جائے کیونکہ سری لنکا ، ملائیشیا ، چائنہ ، کوریا، تھائی لینڈاور دیگر ممالک کے بدھ مت کے مقدس مقامات موجود ہیں جس کیلئے وہاں سے لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کو اپنی عبادات اور رسومات کیلئے راغب کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے وسائل سے مالا مال کیا ہے ،دنیا کے سب سے خوبصورت علاقے ہمارے پاس ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس ملک کو ایسی ایسی چیزیں ملی ہیں کہ دنیا کے نقشے پر یہ ملک سب سے آگے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے آثارقدیمہ کو فروغ دیکر معیشت مستحکم کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختواہ میں ایک ارب درخت لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی سے بچنے کےلئے نئے زون بنانا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آثارقدیمہ کی مرمت و بحالی کرکے بین الاقوامی سطح پرآرکیالوجیکل سیاحت کو فروغ دے سکتے ہیں،گزشتہ دس سالوں سے اب یہاں حالات پرامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمار ے پاس دنیا کے بہترین ماہر ین اور دیگر تکنیکی سہولیات ہوں تو ہم دنیا سمیت ایشیا کی سب سے بڑی سائٹ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے جو پیسہ حاصل ہو رہا ہے اس سے ان چیزوں کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے قانون بن چکا ہے اور اس پر کام بھی ہو رہا ہے۔ چیف سیکٹری خیبر پختونخواہ اس پر خود کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاحت کے فروغ کے لئے ہر سال چار نئے مقامات کھولیں گے جس سے لوگوں کو سرمایہ بھی حاصل ہو گا اور عام شہریوں کو سہولیات بھی حاصل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کےلئے ہمارے پاس بھمالہ جیسی کئی تہذیبیں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے پیسے سے ہم قرض اتار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ ہم سے چھوٹا ملک ہے اس کا سیاحت کا بجٹ پاکستان کے پورے بجٹ سے زیادہ ہے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ بہت سے لوگ نواز شریف سے علیحدگی چاہتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ نواز شریف عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر خود کش حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں سے محاذ آرائی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا اس سے ملک وقوم کا نقصان ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv