تازہ تر ین

پاکستان بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونا مایوس کن ، وسیم

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان سیریزنہ ہونا مایوس کن ہے، پاک بھارت سیریزکواربوں لوگ دیکھتے ہیں۔جمعے کو سابق فاسٹ بولروسیم اکرم شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت کیلئے اپنی اہلیہ شنئیرا کےساتھ وینیوپرپہنچے توان کا شانداراستقبال کیا گیا۔وسیم اکرم نے کہا کہ نئی نسل کوکتاب کی اہمیت سے آگاہ کرنےکی اشد ضرورت ہے۔کرکٹ پربات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کا آپس میں نہ کھیلنا مایوس کن ہے،سیاست اپنی جگہ لیکن کھیل کوسیاست سےالگ رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے پاس اتنی پاورنہیں کہ وہ بھارت کوپاکستان کےساتھ سیریزکھیلنے کیلئے مجبورکرسکے۔وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی 10اورٹی 20انٹرٹینمنٹ کرکٹ ہے۔، وقت کی کمی کی وجہ سے لوگ شارٹ فارمیٹس میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv