تازہ تر ین
khursheed shah

ایم کیو ایم پاک سر زمین پارٹی والے مجبور‘ جہاں کہاں جائیگا چلے جائینگے :خورشید شاہ

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ ایم کیو ایم پی ایس پی اتحاد سے لزپارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ جمعرات کو ایم کیو ایم اور پی ایس پی سیاسی اتحاد پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پی ایس پی اتحاد سے پیپلزپارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی کا ووٹ ایم کیو ایم یا پی ایس پی کے نہیں کسی اور کے ہاتھ میں ہے انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی الگ الگ نہیں پہلے بھی ایک ہی تھے، خورشید شاہ نے کہاکہ ان کی اپنی سیاست نہیں، یہ مجبور لوگ ہیں، جہاں کہا جائے گا وہاں چلے جائیں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دونوں جماعتوں کو ایک کیا جائے گا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کی سیاست بھی الگ الگ نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہ اکہ مصطفی کمال ایک دن کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کا نام مٹا کر رہوں گا۔ انہوںنے کہاکہ مصطفی کمال کہتے تھے کہ ایم کیو ایم کے نام نے ہمیں داغدار کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ فاروق ستار کہتے ہیں ایم کیو ایم 35 سال کی سیاسی زندگی ہے کیسے ختم کردوں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ دوسرے دن دونوں ہی جماعتیں ایک ہوجاتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv