تازہ تر ین
assembly

الیکشن سے قبل الیکشن دھماکہ ،ایم کیو ایم اور پاک سرزمین کا انضمام کیوں ہوا ؟اہم انکشافات

لاہور (اپنے نمائندے سے) باخبر ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کا انضمام باقاعدہ منصوبے کے تحت ہے جس کا مقصد ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بات پر غور ہو رہا ہے تو دونوں جماعتو ںکو متحد کرنے کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی اجتماعی طور پر استعفے پیش کر دیں گے۔ اس میں قومی اسمبلی، سینٹ اور سندھ اسمبلی کے ارکان بھی شامل ہیں۔ اس طرح وہ پہلی پارٹی میں جائے گی جس نے اسمبلیوں سے استعفے پیش کئے اور قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار کی۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قبل از وقت کا مطالبہ کرتے رہے ہیں تاہم ان کی جماعت نے فی الحال ایسا آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ممکن ہے کسی سٹیج پر وہ بھی استعفیٰ دینے پر غور شروع کر دے۔ دونوں جماعتوں نے ایسا کرنے کا فیصلہ کیا تو یہ استعفے 2018ءکی ابتدا میں دیئے جائیں گے کیونکہ قانون کے مطابق نئے انتخابات کیلئے مطلوبہ تعداد میں استعفے دینے کی مدت مقرر ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کی طرف سے نئی پارٹی بنانے کے سلسلے میں کئی آپشنز ہیں جن میں قبل از وقت انتخابات کا آپشن بھی شامل ہیں۔ یہ دونوں جماعتیں مل جائیں گی تو اگلے انتخابات میں کراچی اور سندھ کے کچھ دوسرے شہری علاقوں سے ان کی اسمبلی کی نشستیں محدود کرنا ممکن نہیں رہے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv