تازہ تر ین
nawaz maryam captain safdar

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی کیلبری فونٹ کے استعمال سے متعلق الزام کیخلاف درخواست منظور

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)احتساب عدالت نے لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی کیلیبری فونٹ کے استعمال سے متعلق الزام کیخلاف درخواست منظور کرلی ، کیلیبری فونٹ بارے جعلی دستاویزات دینے کی دفعہ حذف کردی گئی جبکہ نیب پراسیکیوٹر کہا ہے کہ ٹرائل میں جعلی دستاویز ثابت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی کیلیبری فونٹ کے استعمال سے متعلق الزام کے خلاف درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے کیلبری فونٹ کے حوالے سے جعلی دستاویزات دینے کی دفعہ حذف کر دی۔ اس موقع پر عدالت میں موجود نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی اور کہا ٹرائل میں وہ جعلی دستاویزات کوثابت کریں گے۔واضح رہے گزشتہ روز لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر نے کیلیبری فونٹ کے استعمال سے متعلق الزام کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیلبری فونٹ سے متعلق جعلسازی کا الزام ثابت ہونے تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی، الزام ثابت ہونے پر قانون کے مطابق الگ مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv