تازہ تر ین

۳)اتفاق رائے تمام اسملیاں تحلیل کر کے قبل ازوقت الیکشن کرائے جائیں :تحریک انصاف

اسلام آباد، لاہور (نمائندگان خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل کردی جائیں‘ الیکشن میں تاخیر نہیں قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں‘ حلقہ بندی پر مزید غور ہونا چاہئے۔ اتوار کو اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں۔ قومی اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل کردی جائیں۔ اتفاق رائے سے کے پی کے اسمبلی بھی قبل از وقت تحلیل کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندی پر مزید غور ہونا چاہئے فوری منظوری کے حق میں نہیں۔ جمہوریت کی اصل روح الیکشن ہے مردم شماری نہیں۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم انتخابات میں تاخیر نہیں بلکہ قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں اور اس کے لئے خیبرپختون خوا کی اسمبلی توڑنے کو بھی تیارہیں۔اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حلقہ بندی بل پرمزید غور ہونا چاہئے اور یہ بل مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آئے لیکن ہم کسی صورت حلقہ بندی بل کی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر قبول نہیں کریں گے۔ تحرےک انصاف کے سنئےر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ تحرےک انصاف الےکشن مےں تاخےر کا باعث بننے والی کسی غےر آئےنی ترامےم ےا قانون کو کسی صورت تسلےم نہےں کرے گی ، تحرےک انصاف نے ملک مےں بڑے بڑے جلسوں نے چوروں اور ڈکےت حکمرانوں کو پرےشان کر دےا ہے ، سونامی کے بعد ملک مےں اےک نےا سےاسی طوفان نے (ن) لےگ کی صفوں مےں زلزلہ طاری کر دےا ہے ، انہوں نے کہا کہ تحرےک انصاف سےاست مےں نئی جدت لےکرآئی ہے ، پےپلز پارٹی اور (ن) لےگ مورثی سےاسی جماعتےں ہے ، ان خےالات کا اظہار گزشتہ روز آزاد کشمےر پی ٹی آئی مرکزی جنرل سےکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدےن دےوان کی جانب سے صحافےوں کے اعزاز مےں دئےے گئے ظہرانے مےں گفتگو کے دوران کےا ، انہوں نے کہا کہ ملک آج شدےد بحرانوں سے دوچار ہے اسکا واحد حل فوری نئے انتخابات ہے۔ تحریک انصاف کے صدر وسطی پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بظاہر نورا کشتی کرنے والے بھائی اور بھائی درحقیقت کرسی کےلئے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں 30برسوں سے اقتدار پر قابض شریف خاندان کا سورج غروب ہو رہا ہے جبکہ عمران خان کی 21سالہ سیاسی جدوجہد سے ملک بھر میں انصاف کا سورج طلو ع ہو رہا ہے عبدالعلیم خان نے این اے122کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور صوبائی وزیر انہوں نے اس حلقے میں میاں میر ہسپتال اور دھرمپورہ انڈرپاس سمیت میگا منصوبے مکمل کیے اور45کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلوائے انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر باقی ماندہ کچی آبادیوں کو بھی مالکانہ حقوق دلائے گی اور غریب عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے عبدالعلیم خان نے پی پی147سے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی کے ہمراہ مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ نے گزشتہ10برسوں میں پنجاب بھر کے عوام کو مایوسی ،بے روزگاری اور بد امنی کے “تحفے”دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا لاہور جیسے بڑے شہر میں جہاں وفاقی اور صوبائی وزراءکی لائن لگی ہوئی ہے شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv