تازہ تر ین

مردم شماری ہو گئی حلقہ بند یاں با قی ہے بل پر اتفاق ہو جائیگا: شاہد خاقان عباسی

لندن(صباح نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی نواز مائنس فارمولا نہیں ہے آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں۔پاکستان نے امریکہ سے اپنے موقف کا اظہار کر دیا ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا موقف درست ہے اس کا اثر ہوگا ،مردم شماری ہو گئی حلقہ بندیاں ہونی ہیں،امید ہے کہ بل پر اتفاق ہو جائے گا۔ تمام جماعتوں سے بل کی منظوری کے لیے کہا ہے امید ہے کہ منظور ہو جائے گا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرنے کے لیے ابھی بھی وقت موجود ہے اس لیے ہم نے تمام جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس بل کی حمایت کریں اور سب حمایت کر بھی رہے ہیں لیکن آئینی ترمیم کرنے کے لیے دو تہائی اکثریت چاہیے امید ہے کہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ ٹینکوکریٹ حکومت آئین میں نہیں ہوتی یہ اخباروں کی اصطلاح ہے۔وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل ہو رہی ہے ؟انہوں نے جواب میں کہا کہ یہ تو وقت ہی بتائے گا ،امریکا نے اپنے موقف کااظہارکیاہم نے بھی اپنے موقف کااظہارکردیاہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا موقف درست ہے، اس کا اثر ہوگا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ فارورڈبلاک نہیں ہے نہ ایسی کوئی کوشش جاری ہے، انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان صاحب مجھے بھی جانتے ہیں اور میں بھی انہیں جانتاہوں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv