تازہ تر ین
whatsapp

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس متاثر

پاکستان (ویب ڈیسک ) سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس متاثر ہوگئی ہے۔سماجی رابطے کی مشہور اور تیز ترین ایپلیکشن واٹس ایپ کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہونے سے صارفین پریشان ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر کے لیے دنیا بھر میں بند ہوگئی جس کے نتیجے میں صارفین کو اپنے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان، بھارت، آئر لینڈ، روس، ملائیشیا، چیک رپبلک، اسرائیل، اسپین، ملائیشیا، کینیا، ترکی، اٹلی، مصر اور سربیا میں واٹس ایپ کی سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔اس خبرکوبھی پڑھیں: سرکاری اداروں میں واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائدواٹس ایپ حکام نے بھی عارضی بندش کا اعتراف کرتے ہوئے صارفین سے معذرت کرلی۔ واٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ سروس تکنیکی خرابی کا شکار ہے تاہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv