تازہ تر ین

محبت کی شادی پر جھگڑا‘ صلح کیلئے و کیل 5 لاکھ کیساتھ دلہن بھی لے گیا

مخدوم رشید (نامہ نگار) مخدوم رشید کے علاقہ چکٹ کے گلزار حسین اور شوکت علی قوم لکھ پال نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا بیان دیا کہ میری شادی مسماة ثوبیہ کومل ولد محمد نواز مرحوم قوم سرو محلہ ساران ورڈ مٹ ضلع راجن پور سے مو¿رخہ1/7/2017 بروز ہفتہ ملتان کورٹ میں قرار پائی جبکہ ثوبیہ کومل کے گھر والوں نے میرے خلاف اغوا کی ایف آئی آر درج کروادی، راجن پور کی پولیس نے ریڈ کرکے میرے دو ساتھیوں کو پکڑ کر لے گئی، علاوہ ازیں میرے بوڑھے والدین میری بہنوں کو بے عزت کیا، کپڑے پھاڑے اور گھر کی چار دیواری پھلانگ کر مسلح غیر سرکاری افراد بھی ساتھ تھے جن کے پاس جدید قسم کا اسلحہ موجود تھا، چادر، چار دیواری کا تقدس پامال کرتے میرے گھر پر بغیر دروازہ کھٹکھٹائے اندر داخل ہوگئے تمام گھر میں موجود مرد و خواتین کو زدو کوب کیا گیا، بڑی بے دردی سے گھسیٹتے ہوئے میرے بھائیوں کو گاڑی میں ڈال کر لے گئے علاوہ ازیں میرے علاقہ کے ایک وکیل جاوید اسلم چٹھہ نامی شخص میرے گھر والوں کو کہا کہ ثوبیہ کومل کے گھر والوں کا ایڈریس دیں میں ان سے صلح کی بات کرتا ہوں، مجھے اور میرے گھر والوں کو اعتماد میں لے لیا اور راجن پور چلا گیا اور ثوبیہ کومل کے گھر والوں نے میرے خلاف خوب بڑھا چڑھا کر بتایا کہ گلزار تو بہت غلط آدمی ہے، ہماری لڑکی کو پھنسا کر لے گیا ہے اوراسے فروخت کردیگا، جس قدر ممکن ہوسکے اپنی لڑکی کو حاصل کریں، گلزار اور اس کے گھر والے لالچی قسم کے لوگ ہیں آپ لوگوں کی لڑکی واپس کروادیتا ہوں یہ سب کچھ کہنے کے بعد واپس آگیا اور ہمیں کہا کہ وہ صلح کیلئے تیار ہیں اور50 لاکھ کا اشٹام انکی طرف سے تحریر ہوگا اور50 لاکھ کا اشٹام آپ لوگوں کی طرف سے ہوگا، مزید کہاوہ لڑکی اپنے پاس لے جائیں گے اور20 دن کے بعد آپ10 افراد کی بارات لے کر جائیں گے اور ثوبیہ کومل کے والدین اپنی بچی کو عزت سے رخصت کرینگے، واضح رہے یہ ایک دھوکا فراڈ تھا19/8/17 شام کو مجھے میرے بھائی اور بیوی کو اشٹام فروش کے پاس لے گیا اور ہمیں کہا کہ صلح کے کاغذات تیار کرتے ہیں، وکیل صاحب نے میرے اور میری بیوی ثوبیہ کومل کے مکمل سائن انگوٹھے کروالئے اور ساتھ شناختی کارڈ کی کاپیاں بھی لگائی گئیں واضح رہے کہ اسٹام پیپر پر کوئی تحریر وغیرہ نہ ہوئی19/7/17کی رات وکیل نے ثوبیہ کے گھر والوں کو کال کی کہ گلزار کہتا ہے کہ مجھے پہلے5 لاکھ روپے دو تب میں لڑکی دونگا اور طلاق بھی دونگا، وکیل کی سازش کامیاب ہوئی ثوبیہ کے گھر والے شرط مان گئے وکیل نے ہمیں اطلاع دی اور ہمارے گھر خود آگیا کہ ثوبیہ کومل کے والدین ملتان آچکے ہیں، آپ بھی آجائیں، اس کے پاس ہم آگئے میری والدہ میری بیوی ثوبیہ کومل اور میں گلی کشت میں آگئے وکیل نے کہا کہ گلزار تم یہاں بیٹھو اور کومل تیری بیوی اور والدہ میری گاڑی میں ساتھ جائیں گے، میرے دوست کی کوٹھی پر وہ لوگ بیٹھے ہیں، آپ ساتھ نہیں جائیں گے کہیں جھگڑا نہ ہوجائے، وکیل جب ہیڈ محمد والا پہنچا تو وہاں موجود دو عدد گاڑیاں مسلح افراد محمد شفیق بھٹی، جام عبدالخالق، واجد کلیم سمرو، حافظ طاہرسمرو اور چوہدری جاوید اسلم چٹھہ ایڈووکیٹ ودیگر لوگ موجود انتظار میں تھے وکیل نے وہاں جاکر ثوبیہ کومل کو ان افراد کے حوالے کردیا ، میرا مطالبہ ہے کہ اعلیٰ حکام، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب میری بیوی کو فراڈ کرکے لے گئے ہیں اور اسے قتل کرنا چاہتے ہیں اور وکیل کے اس فراڈ کا فوری نوٹس لیا جائے اور مجھے میری بیوی کو تحفظ اور بازیاب کرایا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv