لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں جنہوں نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مر یم نواز آج اپنی 43ویں سالگرہ منا ر ہی ہیں اور اس موقع پر انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیک تمناﺅں کا اظہار کرنے والوں شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانب سے نیک تمناﺅں کے پیغامات ملنے پر میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں ،آپ کا پیار میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے ،آپ پر اللہ
کی رحمت ہو ۔دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ شہبازشریف سب سے زیادہ اہلیت کے حامل ہیں اور وہ میرے ہیرو ہیں لیکن خاندان کافیصلہ تھاکہ میں پارٹی سنبھالوں۔نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ پارٹی یاخاندان میں اختلافات کی باتیں بے بنیادہیں، یہ منقسم گھرانہ نہیں، شریف فیملی خاندانی اقدار پر بہت فخرمحسوس کرتی ہے۔ شہبازشریف کو وزارت عظمی ملنی چاہیے؟ کے سوال پر مریم نواز نے جواب دیا کہ شہباز شریف سب سے زیادہ اہلیت کے حامل ہیں اور وہ ان کے ہیروہیں اور میں اپنی زندگی سے بڑھ کر اپنے چچا کو چاہتی ہیں۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھاکہ ان کی انتظامی اور سیاسی اہلیت کے ان کے دادا بھی قائل تھے، سب سے پہلے ان کے دادا نے انہیں خاندانی امور میں اہم مقام دیا اور دادا کے بعد اب والد نے بھی ان کی سیاسی قابلیت کو سراہا۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ نوازشریف اپنی بیٹی کے مشورے اور تنقید خوش دلی اور تحمل سے سن لیتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ جیلیں، نااہلی، نظربندیاں، عدالتی مقدمات سب دیکھ لیے، انجام کی فکرنہیں،کسی بھی چیز کو خاطر میں نہ لاکر وہ مقابلہ کررہی ہیں۔(ن)لیگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ مقدمے سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں جو انتقامی کارروائیوں اور دبا ؤمیں لانے کاحربہ ہیں جب کہ ان کے خلاف ثبوت ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ستمبرکے ضمنی الیکشن میں فتح دلیل ہے کہ عوام ہمارے ساتھ کھڑیہوں گے لہذا علم نہیں کل مقدرمیں کیا ہو لیکن انہیں عوام تک جانا ہے۔ذاتی زندگی سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اچھی قسمت تھی کہ چھوٹی عمر میں شادی ہوئی، تمام وقت بچوں کی پرورش پر صرف کیا، اب ان کے پاس اپنے کام کے لیے زیادہ وقت ہے، بچے چھوٹے ہوتے تو وہ ایسانہ کرپاتیں۔ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں خود کو وزیراعظم کے طور پر دیکھتی ہیں، جس کے جواب میں مریم نواز نے کہا یہ خاندان کا فیصلہ تھا کہ میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالوں، قریبی لوگوں نے بتایا میرا سیاست میں یقینی کردار ہے۔