تازہ تر ین
nawaz sharif

نواز شریف سعودیہ میں بیک چینل رابطوں کیلئے متحرک

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم کے سعودی دوستوں کے ساتھ بیک چینل رابطے بحال، نواز شریف کی وطن واپسی کےشیڈول میں اچانک تبدیلی، سابق وزیر اعظم لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی جدہ میں اہم ملاقاتیں ہوں گی، جس میں وہ سیاسی فضا اپنے حق میں کرنے کی کوشش کریں گے۔ نوازشریف لندن سے ریاض پہنچ گئے ،ایئرپورٹ پر سعودی افسران ، ن لیگی رہنماوں اور اہلخانہ نے نوازشریف کااستقبال کیا،سابق وزیراعظم ایئر پورٹ سے اپنے بیٹے حسن نواز کی رہائشگاہ پر چلے گئے، جہاں وہ اپنی والدہ سے ملاقات اور کچھ دیر آرام کریں گے،نوازشریف آج ہی عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ جائیں گے ،سابق وزیراعظم 2 روز قیام کے بعدوطن واپس آئیں گے ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے پاکستان آنے کے بجائے اچانک سعودی عرب روانہ ہو گئے جس پر کئی چہ مگوئیاں جاری ہیں اور اب معروف پاکستان کے مقتدر حلقوں سے تعلق رکھنے والی ایک اہم اور معتبر شخصیت بھی اس وقت عمرے کیلئے سعودی عرب میں موجود ہے اور دونوں کی ملاقات خارج از امکان نہیں ہے۔ این آر او سے مراد یہ تھا کہ کوئی بھی ایسی ڈیل یا پیکیج جو سابق وزیراعظم کو ملنا چاہئے یا جس کے حصول کی وہ کوشش کر رہے ہیں، وہ انہیں قبول نہیں ہوگا۔ اس سے ایک بات تو طے ہوئی کہ عمران خان کو کوئی گمان یا شک گزرا ہے یا کوئی خبر ان تک پہنچی ہے کہ سابق وزیراعظم یا ان کی جماعت کسی این آر او کی تلاش میں ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ جب سے پانامہ کا فیصلہ آیا ہے تب سے اس بارے میں سنتے آ رہے ہیں، مگر عمران خان کا ایسے موقع پر کہنا قابل غور ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv