لاہور (رپورٹنگ ٹیم) میزبان ضیاشاہد نے کہا کہ بدقسمتی سے میرے ضلع بہاولنگر سے گزشتہ پچاس برس میں ایک بھی ایم این اے اور ایم پی اے نہیں دیکھا جس نے پہلے صوبائی اور اب وفاقی اسمبلی میں شہر میں یا اپنے علاقے میں پانی کی کمی شکایت کی ہو ۔میں نے پہلے نوائے وقت ،پاکستان اور اب روزنامہ خبریں میں 43برس گزارنے کے بعد بھی کسی مذاکرے،سیمینار یا جلسے میں ایسی کوئی آواز نہیں سنی مگر باہولنگر جہاں میں پڑھتا رہا ہوں وہاں کے عوام داد کے مستحق ہیں جو ایسے گونگے اور بہرے افراد اسمبلیوں میں منتخب کرکے بھیجتے ہیں۔