تازہ تر ین
afeen

افیون کھانیوالوں کیلئے حکومت پنجاب کیجانب سے بڑی خوشخبری

لاہور (خصوصی رپورٹ) سیکرٹری ایکسائز نے 2012ءسے بند افیون فیکٹری کو پندرہ دسمبر تک فعال کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈی جی چودھری مسعود الحق کو کنوینر مقرر کردیا گیا۔ سیکرٹری ایکسائز ڈاکٹر احمد بلال نے کہا کہ افیون فیکٹری کی فعال کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ 2012ءمیں خام مال میں کمی کی وجہ سے فیکرٹری بند کردی گئی تھی۔ ڈی جی چودھری مسعودالحق عملے کی بھرتی سمیت تمام معاملات دیکھیں گے۔ سیکرٹری نے مزید احکامات جاری کئے کہ ایسے ادارے جو منشیات کی پکڑ دھکڑ کرتے ان کو افیون کی سپلائی ایکسائز کو کرنے کے لئے خط لکھا جائے تاکہ فیکٹری فعال ہوسکے۔ ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ پہلے افیون پرمٹ ہولڈرز کو ہسپتال میں سپلائی کی جاتی تھی لیکن اب صرف ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کو دی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv