تازہ تر ین
unns

امریکی عدالت نے سفری پابندی کے صدارتی حکم نامے کو معطل کردیا

 واشنگٹن: امریکا کی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندی کے حکم نامے کو معطل کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہوائی  میں مسلم ایسوسی ایشن آف ہوائی اور دیگر افراد کی جانب سے دائر درخواست پر وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے6 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پرپابندی پر حکم امتناع جاری کیا۔عدالت کی جانب سے یہ حکم امتناع سفری پابندی کے دوبارہ نافذالعمل ہونےسے ایک دن قبل جاری کیا گیا ہے۔امریکی صدر نے سفری پابندی والے ممالک کی فہرست میں توسیع کرتے ہوئے اسلامی ممالک ایران،شام،لیبیا،یمن،صومالیہ کے بعد چاڈ،شمالی کوریا اور وینزویلا کو شامل کیا تھا۔

وفاقی عدالت کے جج واٹسن کا عارضی حکم امتناعی چاڈ،لیبیا،ایران،صومالیہ ،شام اور یمن کے شہریوں سے متعلق ہے جب کہ شمالی کوریا اور وینز ویلا کے شہریوں پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے پابندی لگانے سے قبل ضروری تفصیلات   کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور ایسا کرنا 6 ممالک کے 15کروڑ افراد سے متعلق معاملہ خود امریکی مفاد میں نہیں ہوسکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv