تازہ تر ین

ن لیگ والے نواز شریف سے پوچھیں لندن میں متحدہ سے کیا بات کی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزبہ کار اور سینئر صحافی ضیا شاہد نے لیگی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ نواز شریف سے پوچھیں انہوں نے لندن میں متحدہ سے کیا باتیں کی ہیں، جبکہ الطاف حسین تو پاکستان اور اسکی فوج کو گالیاں بکتا ہے، ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کررہی ہیں، ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کو پبلک کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی، ملک تیزی سے فاشزم کی جانب جارہا ہے، جب وزیراعظم یہ بات کہے گا کہ عدالتوں کے فیصلے مانتے ہیں نہ سڑکوں پر کئے فیصلے مانتے ہیں تو پھر کس طرف جارہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ جب عدالت شریف خاندان کے خلاف فیصلا دیتی ہے تو اسمبلی میں قانون میں ترمیم کرکے بری الزمہ ہوجاتے ہیںتو ایسے اقدامات کا انجام کیا ہوگا، ضیا شاہد نے کہا کہ ختم نبوت میں تبدیلی کے معاملہ کو دیکھ لیں کہ کس طرح ارکان اسمبلی نے اسے پاس کردیا تھا، علماءکرام کو چاہئے کہ ان کیخلاف عدالت جائیں کہ کیا یہ صادق اور امین ہیں، نواز شریف عدالت کے فیصلے تسلیم نہ کرکے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، امریکہ کو سی پیک پر اعتراض کرنے کا حق حاصل نہیں ہے، چین پاکستان اورعلاقائی ممالک اگر ملکر کسی منصوبے پر کام کررہے ہیں تو امریکہ کو کیا تکلیف ہے، موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ کس طرح امریکہ کو خوش کیا جائے جس کی وجہ یہ دکھائی دیتی ہے کہ معاشی حالات دگر گوں ہیں، حکومت کو آئی ایم ایف سے قرض لینا پڑے گا جو امریکہ کے اشارے پر چلتا ہے، وزیرخارجہ نے تو حد ہی کردی ہے اور امریکہ کو پیشکش کردی ہے کہ جہاں آپ اشارہ کرینگے ہم بمباری کرینگے تو کیا کل امریکہ کہتا ہے کہ مرید کے یامنصورہ میں دہشتگرد ہیں تو کیا وہاں بمباری کی جائے گی، وزیر خارجہ کو کہنا چاہئے تھا کہ آپ نشاندہی کریں ہم تحقیقات کرکے کارروائی کرینگے، نواز شریف نے لندن میں امریکی کونسلر سے ملاقات کی، متحدہ رہنماو¿ں سے بھی ملاقاتیں کرنے کی خبریں آرہی ہیں، لیگی کارکن اور رہنما اپنے لیڈر سے پوچھیں کہ کیا بات چیت کرتے ہیں، جبکہ الطاف حسین تو پاک فوج اور پاکستان کو روزانہ غلیظ گالیاں بکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv