تازہ تر ین

دبئی ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈمیں1تبدیلی کی گئی

دبئی(آئی این پی) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ڈے اینڈ نائٹ میچ کیلیے پاکستان کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود، سمیع اسلم، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد کپتان، وہاب ریاض، محمد عامر، یاسر شاہ اور محمدعباس شامل ہیں۔سری لنکن اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، لکشن سنداکن کی جگہ لاہیرو گمیج کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انجری کا شکار لاہیرو تھریمانے کی جگہ سمارا وکراما کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے، سری لنکن پلیئنگ الیون میں دموتھ کونارتنے، کوشل سلوا، سمارا وکراما، کوشل مینڈس، دنیش چندیمل، سرنگا لکمل، نروشن ڈکویلا، پریرا، رنگنا ہیراتھ، لاہیرو گمیج اور نوان پردیپ فرنینڈو شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv