لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے بنی گالا کیس سے متعلق دستاویزات کو ڈھونڈنے کے لیے کی جانے والی جدو جہد کے بارے میں بتا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جمائما خان نے کہا کہ خوش قسمتی سے میرے پاس او سی ڈی فائلنگ سسٹم موجود تھا جس کی مدد سے 14سال پرانی 2003کی دستاویزات تلاش کرنا ممکن ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دستاویزات ایسے بنک کی تھیں جو اب بند ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ بنی گالا کیس میں عمران خان نے جمائما خان کی جانب سے بھیجے گئے دستا ویزات عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔