تازہ تر ین

کسی بھی پوزیشن پربیٹنگ کےلئے تیارہوں

دبئی (آن لائن)پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اظہر علی کا کہنا ہے کہ اوپنر کی بجائے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ٹیم کا تھا جسے وہ قبول کرتے ہیں کیونکہ ماضی میں بھی وہ ٹیم ہی کی خاطر ون ڈان سے اوپنر بنے تھے۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ یونس خان اور مصباح الحق کے جانے کے بعد ٹیم کے کامبی نیشن میں تبدیلی آئی ہے جس کی وجہ سے وہ ون ڈان پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز ون ڈان بیٹسمین کی حیثیت سے کیا تھا اور وہ اس پوزیشن پر دس سنچریوں اور 20 نصف سنچریوں کی مدد سے 3454 رنز بنا چکے ہیں۔اظہر علی نے اوپنر کی حیثیت سے چار سنچریوں اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 1441 رنز سکور کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو جس پوزیشن پر بھی ضرورت ہے وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں اور انھیں کپتان کا مکمل تعاون حاصل ہے۔اظہر علی کے مطابق ان کے زیادہ تر رنز نمبر تین پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے بنے ہیں لہذا اوپنر اور نمبر تین پر کھیلنے میں زیادہ فرق نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv